پاکستان تحریک انصاف کی لاہور سے تعلق رکھنے والی مسرت جمشید چیمہ کے شوہر کو لاہور پولیس نے ایک بار پھر حراست میں لے لیا جس پر مسرت چیمہ سخت دلبرداشتہ ہوئیں اور انھوں نے ایک ٹویٹ داغ دیا جس میں انھوں نے ملک کے طاقتور لوگوں سے شکوہ کردیا –
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مسرت چیمہ نے کہاکہ جمشید چیمہ کو آج پھر گرفتار کرلیاگیا،یہ پریس کانفرنس کرنے والوں کیلئے پیغام ہے ۔
جمشید اقبال چیمہ صاحب کو آج پھر گرفتار کر لیا گیا ہے. یہ دراصل پریس کانفرنس کرنے والوں کو پیغام ہے کہ آپ سیاست بھی چھوڑ دیں تو بھی آپ کے ساتھ مال غنیمت والا سلوک جاری رہے گا. ہمارا حق ہے کہ ہم سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لیں اور ہمیں اس سے بھی محروم رکھا جارہا ہے. مسرت جمشید… pic.twitter.com/OJBOxDOWa7
— SUNO NEWS HD (@suno_newshd) June 23, 2023
جمشید اقبال چیمہ کو پھر گرفتار کرلیا گیا
لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جمشید اقبال چیمہ کو پولیس نے پھر حراست میں لے لیا، اس بات کی تصدیق ان کی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ نے کی ہے۔ pic.twitter.com/jS0xaev9qS
— اخبار 24/7 (@Akhbaar24Seven) June 23, 2023
مسرت چیمہ کا کہناتھا کہ پیغام ہے آپ سیاست چھوڑ دیں تو بھی آپ سے مال غنیمت والا سلوک جاری رے گا،ان کا کہناتھا کہ ہمارا حق ہے ہم سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلیں مگر محروم رکھا جارہا ہے ۔
یاد رہے کہ جمشید چیمہ اور ان کی اہلیہ نے تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد استحکام پاکستان کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین سے بھی ملاقات کی تھی ۔جس پر ان کی استحکام پاکستان پارٹی کے حوالے سے خبریں گردش کرنے لگیں تھیں اور ان کی جہانگیر ترین کے ساتھ ایک تصویر بھی میڈیا پر وائرل ہوئی تھی مگر پھر مسرت چیمہ نے کسی اور جماعت میں جانے کی تردید کی تھی اور بتایا تھا کہ ان کی اور جمشید اقبال چیمہ کی یہ تصویر 6 سال پرانی ہے -ہم کسی نئی پارٹی کو جوائن نہیں کررہے –