محکمہ صحت نے ہیٹ ویو ایڈ وائزری جاری کردی۔ ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ ہیٹ سٹروک موت یا مستقل معذوری کا باعث بن سکتا ہے، جسم کا درجہ حرارت گرمی کی شدت اور پسینہ آنے کے سبب 10سے15منٹ میں 106فارن ہائیٹ تک پہنچ جاتا ہے، ڈی ایچ کا کہنا ہے کہآوٹ ڈور گیمز کرنے والے کھلاڑی اور باہر دھوپ میں کام کرنے والے افراد ہیٹ ویو کا شکار ہوسکتے ہیں۔
ہیٹ ویو کا شکار ہونے سے کیسے بچا جائے؟ محکمہ صحت نے ایڈوائزری جاری کر دی – https://t.co/r5V0hlUWSa
— Pakistan News International (@PNIDigital) June 22, 2023
چکر آنا ،سردرد، تیز بخار، جسم کا ٹھنڈا جانا ہیٹ ویو کی علامات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے شہریوں کو تاکید کی ہے کہ آئندہ چند روز میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیاجائے ، ہیٹ ویو کا شکار ہونیوالے شخص کو فوری طور ٹھنڈی جگہ پر منتقل کیا جائے جبکہ متاثرہ شخص کے ماتھے، گردن اور پاؤں پرٹھنڈے پانی سے بھیگا ہوا کپڑا رکھا جائے اور اس کو پانی یا شربت پلایا جائے ۔ محکمہ صحتت نے پاکستانیوں کو ہدایت کی ہے کہ ان دنوں میں غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور دوران سفر اپنے ساتھ ٹھنڈا پانی یا مشروب ساتھ رکھیں –