ملک اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے درجہ حرارت 50 ڈگری کے قریب ہے اوپر سے ملک میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے تجاوز کرگیا ہے -محکمہ موسمیات نے 24 جون کے بعد سے گرمی کی شدت میں کمی آنے کی نوید سنادی ہے – پی ڈی ایم اے کے بیان کے مطابق 25 جون سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جو بارش برسانے کا سبب بنے گا ۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے صوبے پنجاب میں 26 سے 30 جون تک لاہور، اسلام آباد ، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال اور جہلم ، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاءالدین، سیالکوٹ اور نارووال میں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات پاکستان نے 25 سے 30 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔
مزید پڑ ھیں:۔https://t.co/H6j6RiqU2U#newstodayurdu #Breakingnews #alerts #urdunews pic.twitter.com/vuXTzzkMuf
— News Today (@newstoday_org) June 23, 2023
محکمہ موسمیات نے شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے بعد 24 جون کی رات سے بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، مرطوب ہوائیں بحیرہ عرب سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں اور 25 جون سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کی توقع ہے۔#WeatherUpdate #BOLNews pic.twitter.com/Rm7hXKgmb6
— BOL Network (@BOLNETWORK) June 23, 2023
ان شہروں کے ساتھ ساتھ گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارشوں کا امکان ہے، جبکہ26 سے 29 جون تک جنوبی پنجاب کے علاقوں ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر ، لیہ اور کوٹ ادو ، بہاولپور بہاولنگر، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔
لاہور ، اسلام آباد ، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کی گئی ہے جس سے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ موسلادھار بارشوں سے 27 جون کو ڈی جی خان میں سیلابی صورت حال پیدا ہوسکتی ہےجس کے لیے وہاں کی انتظامیہ کو خبردار کردیا گیا ہے ۔