پنجاب کے شہروں میں بارش کے سبب درجہ حرارت میں نمایاں کمی آگئی ہے اور مئی میں مارچ جیسا موسم محسوس ہورہا ہے لاہور میں 2 روز کی بارش نے موسم ٹھنڈا کردیا ہے -اور اب محکمہ موسمیات نے پنجاب میں مزید بارشوں کی پیشن گوئی کردی ہے
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج سے طوفانی بارشیں متوقع ہیں بعض علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاﺅالدین، گوجرانولہ، گجرات ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں بارشیں ہوںگی۔ اس کے علاوہ حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کا امکان ہے ، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر انتظامیہ چوبیس گھنٹے الرٹ ہے، کل سے بارشوں کا سلسلہ ختم ہوجائیگا اور موسم خشک رہے گا۔جس کے بعد قیامت خیز گرمی کا سلسلہ 2 ماہ پنجابیوں کو چین سے سونے نہیں دے گا –