پاکستان میں مئی کا وسط آگیا مگر وہ گرمی شروع نہیں ہوئی جو سب پاکستانیوں کو گھروں تک محدود کردیتی تھی -چند روز گرمی پڑنے کے بعد آج پھر بادلوں نے پاکستان میں ڈیرے ڈال دیے -جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش و ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہو گیا- وفاقی دارالحکومت میں بعض مقامات پر بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ اسلام آباد پر چھائے گھنے بادلوں نےدن میں رات کا منطر بنادیا ۔ادھر اٹک وگردونواح کے ساتھ ساتھ بنوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو رہی ہے جبکہ ۔مانسہرہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، گرمی کی شدت کم ہونے سے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اوگی، دربند، بالاکوٹ میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے بارش کا یہ سلسلہ مزید ایک دن جاری رہے گا۔دوسری جانب بلوچستان میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا، صوبے کے کم و بیش 9 اضلاع میں آج سے بارشوں کا آغاز ہو جائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 10 مئی سے 11 مئی تک صوبے میں درجہ حرارت میں کمی آنے کا امکان ہے جبکہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت کوہلو، مستونگ، قلعہ سیف اللہ، زیارت، بارکھان، خضدار، ژوب اور قلات میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔ اسی طرح آج لاہور میں بارش تو نہیں ہوئی تاہم سورج کی چمک میں کافی کمی واقع ہوئی جس سے درجہ حرارت بھی نیچے آیا اور لاہوریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا –
ملک کے مختلف شہروں میں بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا
Leave a comment
Leave a comment