ملک میں اس وقت گرمی اپنے عروج پر ہے سورج کے تیور بھی بدل گئے ہیں اور سڑکین اور گلیاں دوپہر کو ویران نظر انے لگی ہین مگر اب پاکستانیون کے لیے محکمہ موسمیات نے ایک اچھی خبر سنا دی ہے -محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اور بالائی پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی کردی۔
اسلام آباد میں بارشوں کا سلسلہ آج شام سے شروع ہو گا، شہر کے گردو نواح کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی اور یہ سلسلہ 18 مئی تک جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اوردادو میں 17 اور 18 مئی کو بارش کا امکان ہے۔البتہ لاہوریوں کو ابھی کئی روز دھوپ کی سختی برداشت کرنی پڑے گی
دوسری جانب 23 سے 27 مئی کے دوران پنجاب اور سندھ میں شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔آج جیکب آباد اور دادو میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 47.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ لاڑکانہ،سکھر اور خیرپور میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔حیدرآباد 43 اور کراچی میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ رہا۔
محکمہ موسمیات کی اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی
Leave a comment
Leave a comment