محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران درجہ حرارت میں اضافے کی پیش گوئی کردی جبکہ 10 مئی سے مختلف علاقوں میں آندھی تیز ہواؤں اور بارش بھی متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں خصوصاً جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، البتہ ایک اچھی خبر یہ ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ 10 مئی شام یا رات کو ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہوگا، سلسلہ 11 مئی کو ملک کے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔جس کے سبب 10 مئی شام یا رات سے 11 مئی کے دوران گرد آلود ہوائیں، آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں 10 مئی شام یا رات سے 12 مئی کے دوران گرد آلود ہوائیں، آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، البتہ 10 مئی تک درجہ حرارت بتدریج اوپر کی جانب جائے گا ،رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں 10 مئی رات سے 12 مئی کے دوران گرد آلود ہوائیں، آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،ادھرسندھ کے مختلف علاقوں میں 10 مئی رات سے 11 مئی کے دوران گرد آلود ہوائیں، آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے ،گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں 11 اور 12 مئی کے دوران تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔