پاکستان میں نوسرباز شہریوں کو تو نقلی نوٹ تھماکر قربانی کے جانور اور دیگر اشیاء بازار سے لےجاتے رہے ہیں مگر آج ایک فراڈیا بینک والوں کو 5 کروڑ 50 لاکھ کا چونا لگا گیا –
پشاورمیں ایک شہری نے ساڑھے 5 کروڑ کی جعلی کرنسی بینک میں جمع کروادی, تاہم اس کی یہ کارستانی جلد ٹریس ہوگئی اور ایف آئی اے لاہور نے پشاور کے رہائشی ہارون کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم ہارون نے پانچ کروڑ بیاسی لاکھ پشاور کے نجی بینک میں 27 اپریل کو جمع کرائے۔ جس کے بعد وہ لاہر آیا اور 29 اپریل کو لاہور سے 50 لاکھ روپے کیش کروائے، ملزم ہارون نے مزید دو کروڑ روپے کیش کروانے کےلئےڈرافٹ بھی تیار کروالیا۔ مگر تب تک پشاور والوں کو جعلی کرنسے کے بارے میں علم ہوچکا تھا ، پشاور بینک کی اطلاع پر لاہور کے سندرداس روڈ پر واقع بینک کے برانچ مینجر نےملزم ہارون کو گرفتار کرایا۔ بینک حکام کےمطابق پشاور میں جمع کرائی گئی رقم جعلی تھی، پشاور بینک والوں کا کہنا تھا کہ ہارون ملزم ان کا پرانا کسٹمر تھا اس لئے موقع پرکرنسی نوٹ چیک نہیں کیے ۔
اس پر ملزم ہارون نےکہا کہ یہ بینک والوں کی سازش ہے ،دو دن بعد بینک کے عملے کو خیال آیا کہ نوٹ جعلی ہیں، موقع پر بینک عملہ کو متعدد بار کرنسی چیک کرنےکا کہا، بینک حکام کی تسلی کےبعد گھر روانہ ہوا۔تاہم بینک میں جمع کروائے گئے 5000 کے نوٹوں کی تفصیل اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے بعد بینک کو پتہ چل گیا کہ یہ جعلی کرنسی کس نے جمع کروائی تھی؟ –