کھاریاں کے بعد جڑانوالہ میں بھی خواجہ سراؤں نے مسلح افراد کےہمراہ پولیس پر حملہ کر دیا، لیکن یہان معاملہ پولیس اہل کاروں اور خواجہ سراؤں کے درمیان کسی بات پر نہین ہوا بلکہ اس کی وجہ پولیس کا ریڈ بنی جس پر خواجہ سرا آپے سے باہر ہوگئے اور خود ہی عدالت لگالی -خواجہ سراؤں نے مبینہ طور پر فحش ڈانس سے روکنے پر پولیس اہل کاروں کو ڈنڈوں سوٹوں سے لیس ہوکر تشدد کا نشانہ بنا یا۔تاہم ابھی اس حوالے سے خواجہ سراؤن کا موقف سامنے انا باقی ہے ان کو جب عدالت پیش کیا جائے گا تو وہ بھی بتائیں گے کہ آکر معاملہ لڑائی تک کیوں پہنچا تھا –
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے بچیانہ میلے میں فحش ڈانس اور لاؤڈ سپیکر کی شکایت پر چھاپہ مارا تھا، اہلکار موقع پر پہنچے تو ملزمان نے مشتعل ہو کر حملہ کردیا،جس سے ہیڈکانسٹیبل اور کانسٹیبل عاطف زخمی ہو گئے،پولیس کے مطابق 9نامزد اور40نامعلوم افرا د کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،ایف آئی آر کے مطابق تشدد کے بعد ملزمان نے دونوں اہلکاروں کو ایک کمرے میں بند کردیا،ایلیٹ فورس نے موقع پر پہنچ کر پولیس ملازمین کو بازیاب کروایا،پولیس حکام کاکہناہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔اس سے قبل کھاریاں میں بھی پولیس اور خواجہ سراؤں کے درمیان لڑائی کی خبر نے پاکستانیوں کو ہلا کر رکھ دیا تھا –