دنیا بھر میں ہیکرز رزق حلال کمانے والوں اور کاروباری حضرات کے لیے درد سر بنے ہوئے ہیں اہ اپنے شیطانی ذہن کا استعمال کرکے لوگوں کے اکاؤنٹس ہیک کرتے ہیں اور کبھی لاکھوں تو کبھی کروڑوں روپے غائب کرکے اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کرلیتے ہیں -آج اس کا شکار موٹروے کا اہل کار بنا جو 7 لاکھ روپے سے محروم ہوگیا، بینک کی جعلی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اکاؤنٹ سے پیسے چُرالیے گئے۔
آج نیوز پر نشر ہونے والی خبر کے مطابق متاثرہ پولیس اہلکار شاہد نے بتایا کہ بینک کی پوسٹ پر ویریفکیشن کیلئے کلک کردیا تھا۔ نہ او ٹی پی ریسیو ہوا نہ ہی ویریفکیشن ہوئی۔ اکاؤنٹ سے 7 لاکھ سے زائد رقم غائب ہوگئی۔بینک انتظامیہ نے ابتدا میں رقم لَوٹانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ مگر پھر کچھ نہ ہوا۔ موٹر وے کا انسپکٹر رقم کی واپسی کیلئے رُل گیا۔ شُنوائی نہیں ہو رہی۔ شاہد نے کہا ہے کہ اب وہ اس معاملے کو لے کر سٹیٹ بینک میں جائے گا۔اب اگر قسمت نے ساتھ دیا تو اس کو رقم واپس مل جائے گی ورنہ اسے صبر کا کڑوا گھونٹ پینا پڑے گا –