گزشتہ روز ایک بار پھر یو اے ای میں طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی کی گئی تھی جس کا آغاز ہوگیا اور ایک بار پھر یو اے ای کی سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں – ان حالات کے مد نظر دوسرے ممالک کی فضائی سروس کی طرح پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کے باعث فضائی آپریشن معطل کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے متحدہ عرب امارات کیلئے سفر کرنے والے مسافروں کیلئے سفری ہدایات جاری کر دیں،یو اے ای میں طوفانی بارشوں کے باعث دبئی اور شارجہ کیلئے فضائی آپریشن شدید متاثر ہیں،پی آئی اے سمیت دیگر ایئر لائنز کی فضائی اپریشن تاحکم ثانی معطل رہے گی ۔قومی ایئر لائن کی کچھ پروازوں کو خراب موسم کی وجہ سے تاخیر اور منسوخی کا سامنا ہے،پی آئی اے کو اپنے مسافروں کی زخمت اٹھانے کا بھرپور احساس ہے، صورتحال بحال ہوتے ہی پی آئی اے اپنا فضائی آپریشن کا آغاز کر دے گا۔اس سے پہلے پاکستان کی فضائی سروس کی بارش کے دوران پرواز کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر دنیا بھر میں تبصرے کیے گئے تھے مگر اس بار ایسا کرنے کی اجازت ادارے کی جانب سے نہیں دی گئی –
پاکستان نے یو اے ای میں طوفانی بارشوں کے باعث فضائی آپریشن معطل کر دیا
Leave a comment
Leave a comment