ایک طرف ایران کا سیلابی ریلا بلوچستان میں داخل ہوتا تو اب دوسری جانب کے پی کے میں ایک بار پھر طوفانی بارشوں کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں .ملک میں غیر متوقع طور پر ہونے والی یہ بارشیں اپنے بندوں کو پیغام دے رہی ہیں کہ ابھی ان کے پاس معافی کی مہلت ہے اپنے اعمال بہتر کرلیں – محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں ، تیز ہواؤں کا ایک اور نیا سلسلہ شروع ہو گا جو 30 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے ،بارشوں کی سابقہ تباہ کاریوں کے پیش نظر صوبائی پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے قیصر خان نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا مراسلہ جاری کردیا ساتھ ہی تیز بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی۔ مراسلے میں کہاگیا ہے کہ بارشوں سے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے ، ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔
اہ
مراسلے میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تیز ہواؤں کی صورت میں میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہیں،حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے کے لیے احتیاتی تدابیر اپنائیں ۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اور سڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پر مسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے،
–