پاکستان میں اس وقت کیا ہورہا ہے اور آنے والے دنوں میں کیا ہوجائے گا یہ ایک ادارے کے سوا کوئی نہیں جانتا مگر صحافی ان حالات کو کوب کیش کروارہے ہین پوری قوم ان کے وی لاگز اور تبصرے سن رہی ہے مگر وہ صرف ہوا میں تیر چلارہے ہیں اور تکے ماررہے ہیں -اب تو یہ حالت ہوگئی ہے کہ حکومت میں اہم عہدوں پر بیٹھے لوگوں کو بھی علم نہیں ہورہا کہ کون سا فیصلہ کہاں سے آرہا ہے تو صحافیوں کو کہاں سے کچھ علم ہوگا ؟
سینئر صحافی و تجزیہ کار عمر چیمہ اور معروف اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ نے عمران خان کی “ڈیل ” کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا ۔ عمر چیمہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی سطح پر سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی سوچ پائی جاتی ہے،مگر عمران خان سیاسی لوگوں سے بات کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں، عمران خان صرف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات کرنا چاہتے ہیں، مستقبل قریب میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ عمران خان کی ڈیل ہوتی نظر نہیں آرہی۔ مگر آئندہ 6 ماہ تک حالات میں کافی تبدیلی آجائے گی اور معاملات ایک طرف لگ جائیں گے –
“ڈیل ” کے حوالے سے میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ تحریک انصاف میں کنفیوژن مزید بڑھ گئی ہے، تحریک انصاف کے رہنما مسلسل کہہ رہے ہیں کہ عمران خان اسی ماہ جیل سے باہر آجائیں گے، لیکن عمران خان نے پیغام بھیجا ہے ستمبر اکتوبر سے پہلے جیل سے باہر آنے کی توقع نہیں ، بشریٰ بی بی کی صحت اس وقت ایک معمہ بن گئی ہے۔خان جو بات کہتا ہے ہوتا وہی ہے ،خان صاحب کو اندازہ ہے کہ عوام کی جانب سے پزیرائی نہ ملنے کے بعد دنیا کی نظروں میں اس حکومت کی کریدیبیلیٹی زیرو ہوگئی ہے اور اسٹیبلشمنٹ کچھ عرصے بعد اس حقیقت کو تسلیم کرلے گی اور اتنے عرصے بعد عمران خان بھی فوجکی کچھ باتیں ماننے پر تیار ہوجائیں گے تب یہ معاملہ آگے بڑھے گا –