پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تین جماعتوں کے سوا سب سے بات کریں گے یہ 3 جماعتیں نون لیگ ،پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ہیں ، انھون نے اس بات کو واضح کیا کہ تین رکنی کمیٹی ڈیل کے لیے نہیں بات چیت کے لیے بنائی ہے۔بات چیت اور دیل مین فرق ہے بات چیت میں دوسرون کی شرطوں کے ساتھ اپنی شرائط بھی رکھی اور منوائی جاتی ہیں جبکہ ڈیل میں صرف سرینڈر کیا جاتا ہے –
ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کپتان نے پھر دہرایا کہ بات چیت مخالفین سے ہوتی ہے، دوستوں سے نہیں اور ڈیل وہ کرتا ہے جسے ملک سے باہر جانا ہو یا پھر جیل و سزا سے بچنا ہو، ہم اٹھارہ ماہ سے کہہ رہے ہیں کہ بات چیت کے لیے تیار ہیں کیونکہ سیاست میں بات چیت ہوتی ہے تین جماعتوں کے علاوہ سب سے بات کریں گے جس کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔
خان نے واضح کیا کہ کمیٹی کو صرف بات چیت کا اختیار دیا ہے کسی قسم کی ڈیل کا نہیں اور نہ ہی اُن کی جیل سے باہر آنے کی کوئی خواہش ہے۔عمران خان نے کہا کہ اب یہ مجھ پر توشہ خانہ کا چوتھا کیس بنانے جارہے ہیں، انہیں جو بھی مقدمات بنانے ہیں وہ ایک ہی بار بنا لیں مگر میں اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔خان کی اسی پاکیسی کے سبب بات آگے نہین بڑھ رہی تاہم خان کا ووٹ بینک مسلسل بڑھتا جارہا جس کا احساس جیل میں بیٹھے اس بہادر اور دلیر شخص کو بھی ہے –