پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار 26 سالہ فلپائنی لڑکی پاکستان پہنچ گئی اور اسلام قبول کرنے کے بعد 31 سالہ پاکستانی نوجوان سے شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔ایک سال سے کم عرصے میں یہ دوسرا واقعہ ہے جب کوئی فلپائنی لڑکی شادی کے لیے اپنا ملک چھوڑ کر پاکستان آئی ہو اس سے پہلے ستمبر 2023 میں بھی ایک فلپائنی لڑکی لاڑکانہ کے نوجوان سے شادی کے لیے پاکستان آچکی ہے –
نجی ٹی وی چینل کے مطابق لیاقت پور کے نواحی علاقے چک نمبر 43 کے رہائشی 31 سالہ محمد سلمان اور 26 سالہ فلپائنی لڑکی چیری کی دوستی دبئی میں ہوئی جو محبت میں بدل گئی، دونوں“ شیف “ ہیں اور د بئی کے ایک ریسٹورنٹ میں ساتھ کام کرتے تھے. کچھ عرصہ کام کرنے کے بعد سلمان وطن واپس آگیا تو چیری اس کی جدائی برداشت نہ کرپائی اور وہ سلمان کے پیچھے پیچھے پاکستان پہنچ گئی ، دو روز قبل دونوں کا نکاح لیاقت پور علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں ہوا ، اسلام قبول کرنے کے بعد لڑکی کا نام زینب رکھا گیا ہے، لڑکی کے اس طرح وفا بنھانے پر سلمان کی خوشی دیکھی نہین جارہی تھی اسی طر ح چیری بھی اپنا پیار پاکر ہوا ؤں میں خود کو اڑتا محسوس کررہی تھی ۔