آج کراچی میں ایک انتہائی افسوسناک اور دلخراش واقعہ پیش آیا جب ایک 12 سالہ ابراہیم نامی بچہ ایک بیل کے بالکل قریب آگیا اور قربانی کا جانور دیکھنے کے شوق نے اسکی زندگی کا چراغ گل کردیا
قربانی کے جانور کو دیکھنے کے شوق نے بچے کی جان لے لی۔ نیو کراچی الیون جی، گودھرا چوک کے قریب 12 سالہ ابرھیم بیل دیکھ رہا تھا کہ بیل بھپرا گیا۔ بیل رسی چھڑا کر بھاگا رہا تو رسی بچے کے پیر سے لپٹ گئی۔ بھپرا جانور بچے کو گھسیٹتا ہوا دور تک لے گیا۔ علاقہ مکینوں نے بیل کو گلی میں… pic.twitter.com/vMb9XPStJm
— Times of Karachi (@TOKCityOfLights) June 23, 2023
تفصیلات کے مطابق یہ انتہائی افوسناک واقعہ نیو کراچی کے علاقے جی الیون گودھرا چوک کے قریب پیش آیا ، 12 سالہ ابراہیم قربانی کے بیل کو دیکھ رہا تھا کہ اتنی دیر میں جانور بپھر گیا اور اس نے رسی چھڑوا کر دوڑ لگا دی ، اس دوران بیل کے گلے سے بندھی رسی بچے کے پاﺅں کے ساتھ لپٹ گئی اور بیل بھاگتا رہا جبکہ بچہ زمین پر تیزی سے بھاگتے بیل کے ساتھ گھسٹا اور رگڑیں کھاتا رہا، بیل کافی دور نکل گیا جب لوگوں نے بچے کے ساتھ رسی لپٹی ہوئی دیکھی تو اسے بچانے کی پوری کوشش کی لیکن جب تک بچے کو رسی سے نکالا گیا اس کے سر اور جسم پر بہت چوٹیں لگ گئیں تھیں اس کو ہسپتال لےجایا گیا مگر خون بہہ جانے کی وجہ سے 12 سالہ ابراہیم دنیا سے رخصت ہو گیا ۔واقعہ کی افسوسناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔ جس میں بیل کو تیزی سے بھاگتے اور بچے کو ساتھ گھسٹے دیکھا جاسکتا ہے –