کچھ لوگ ایسے ہوتے ہین جن کو اللہ پاک شہرت تو دے دیتا ہے مگر عزت اس سے چھین لیتا ہے -ایسے لوگ نام بناکر دوسروں کو ذلیل و رسوا کرنے کی کوشش کرتے ہین اور اپنے اتنے دشمن پیدا کرلیتے ہیں کہ پھر ان کی اپنی زندگی جہنم بن جاتی ہے -مگر وہ سبق نہیں سیکھتے بلکہ عوام کو ہی مورود الزام ٹھہاکر اپنی آنکھیں بند کرنے کی کوشش کرتے ہیں انہی کرداروں اور لوگوں میں سے ایک نام حریم شاہ کا ہے جو ہر وقت لوگوں کو ان کی ویڈیو لیک کرنے کی دھمکیاں دیا کرتی تھی -اور اب جب اس کی حقیقی ویڈیوز لیک ہوئی ہیں تو وہ اسے آرٹی -فیشیل انٹیلی جنس کا نام دے کر کر خود کو پاکدامن اور پاکباز خاتون بول رہی ہے –
اور لندن کی یونیورسٹیوں سے ایم فل جیسی اعلیٰ تعلیمی ڈگری کو اپنے لیے بائیں ہاتھ کا کھیل قرار دے رہی ہے -حریم شاہ نے حال ہی میں لندن میں ایک صحافی کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے لندن کی سیاست میں قدم رکھنے، پارٹی جوائن کرنے، حال ہی میں اپنی لیک ویڈیو سے متعلق کھڑے ہونے والے تنازع سے متعلق بات کی ہے۔حریم شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے لندن میں ایک سیاسی جماعت جوائن کر لی ہے تاہم انھوں نے اس سیاسی جماعت کانام نہیں بتایا ۔ حال ہی میں حریم شاہ ایکس پر ایک اور ویدیو لیک ہوئی جس مین وہ اجنبی شخس کے ساتھ دیکھی جاسکتی ہیں تاہم اس مین کوئی ایسا قابل اعتراض منظر نہیں تھا جو دکھایا نہ جاسکے -حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ’ایک پاک باز عورت پر تہمت لگانا سخت گناہ ہے۔‘ان کاکہناتھاکہ یہ سب بالکل بے بنیاد، گھٹیا اور من گھڑت ٹرینڈز ہیں، جتنا ٹرینڈ میرے نام کا بن گیا تھا اتنی بات فلسطین کے مسئلے پر کی جاتی تو سب کو بہت ثواب ملنا تھا۔ہم مسلمان ہو کر ویڈیوز کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، اسلامی سزائیں نافذ ہوتیں تو ان سب کو کوڑے لگاتی ، اپنی مشہوری اور کچھ لائیک ویوز کیلئے ایسی گھٹیا کوشش کی جاتی ہے یا آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے سہارے کلپس بنائے جاتے ہیں، دنیا میں ظالم سزا پا کر ہی جاتا ہے ، اپنی نیکیاں مجھے مت دیں ۔
لندن یونیورسٹی سے ایم فل ڈگری لینا میرے بائیں ہاتھ کا کام ہے ؛ حریم شاہ
Leave a comment
Leave a comment