شاہد آفریدی نے جب سے عمران خان اور ان کی جماعت کے حوالے سے تازہ بیان دیا ہے اور یہ بھی کہہ ڈالا کہ این آر او کا اختیار آرمی چیف یا فوج کے پاس ہونا چاہیے سیاست دانوں یا وزیراعظم کے پاس نہیں اس پر تحریک انصاف کی جانب سے سخت ٹرولنگ کی جاری ہے -اسی پر ایک وی لاگ عمران ریاض خان نے بھی کردیا اور آفرید ی کی بیٹنگ اور شارٹ سلیکشن پر بڑے مہزب انداز میں طنز بھی کرتے رہے -شاہد آفریدی بھی برداشت کرنے والے کہاں ہیں انھوں نے فورا عمران ریاض خان کو جواب دے مارا معروف صحافی عمران ریاض خان کی جانب سے تنقید پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی انہیں ’ٹرول‘ قرار دے دیا۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ لائک، ری۔ٹوئٹ ،ویوز وغیرہ کے چکر میں سچ اور جھوٹ میں فرق کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے اور ایک صحافی اور ٹرول میں یہی فرق ہوتا ہے کہ صحافی تحقیق کرتا ہے جبکہ تنقید کرنے والا صرف ٹرول کرسکتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بہتان تراشی تو سب سے آسان کام ہے، میں آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں کہ عمران بھائی میرے رول ماڈل تھے جنہیں دیکھ کر میں نے کرکٹ شروع کی ورنہ میں کرکٹر نہ ہوتا، جھوٹ اور پراپیگنڈے کی وجہ سے نہ میرا موقف بدلے گا اور نہ ہی اس سے تحریک انصاف یا عمران خان کی کوئی خدمت ہو گی۔اب ایک تفسیلی جواب ایک وی لاگ می عمران ریاض کی جانب سے متوقع ہے مگ یہ دونوں پاکستان کا اثاثہ ہیں انہیں اس طرح کی باتوں سے اجتناب کرنا چاہیے کیونکہ دونوں کے لاکھوں میں پرستار موجود ہیں –