بھارت میں عام انتخابات قریب آرہے ہیں اس لیے اب بہت سے ایسے لوگ بھی انتخابات میں دلچسپی لے رہے ہیں جو ماضی میں شو بز کا حصہ تھے ان ہی میں سے ایک بھارت کے مشہور سٹار اداکار گوندا بھی ہیں بھارت کے لوک سبھا کے انتخابات میں بھارتی اداکار گووندانے بھی سیاست میں اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کرلیا، بتایا جا رہا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر الیکشن میں حصہ لینے کے لیے پُر امید ہیں۔دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ معروف بھارتی اداکار ہندو انتہا پسند تنظیم اور سیاسی جماعت شیو سینا کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ سکتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گووندا نے حال ہی میں مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ایک ناتھ شندے سے ملاقات کی ہے، جس میں وزیر اعلیٰ نے انہیں شمال وسطی ممبئی سے لوک سبھا کی سیٹ سے الیکشن لڑنے کی پیشکش کی ہے۔ یہ وہی وزیراعلیٰ ہیں جنھوں نے اپنے بیان میں مغل بادشاہ پر تنقید کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کا مغل بادشاہ اورنگزیب سے موازنہ کرنا مودی کی توہین ہے۔بات بھی درست ہے ایک چائے بیچنے والے کا کئی نسلی سے حکمرانی کرنے والے خان دان سے کیسے مقابلہ کرسکتا ہے –
اس سے قبل گووندا نے کانگریس کے ٹکٹ پر 2009 میں شمال ممبئی سے الیکشن لڑنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، تاہم اُس وقت کانگریس بھارتی اداکار کو اتنا طاقتور نہیں سمجھتی تھی کہ وہ الیکشن جیت پائیں گے۔واضح بھارتی الیکشن میں اداکار گووندا کے ساتھ ساتھ اکشے کمار، نانا پاٹیکر اور مادھوری ڈکشت کے الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق خبر بھی گردش کر رہی تھی۔تاہم اکشے کمار اور نانا پاٹیکر نے ایسی تمام خبروں کی تردید کر دی ہے، دوسری جانب مادھوی ڈکشت نے ردعمل دیتے ہوئے لوک سبھا الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق کہا کہ انہیں دلچسپی نہیں ہے – لیکن یہ اداکار کسی بھی وقت الیکشن کے میدان میں سرپرائز انٹری مار سکتے ہیں – -۔