اداکارہ و میزبان متھیرا جو اپنی بے باقی اور واحیات لباس کی وجہ سے شوخے افراد اور لونڈے لپاڑوں میں بہت مقبول ہیں آج انھوں نے ان افراد کو بھی چنوتی دے دی جو انہین کھل کھلا کر ہرطرح کے میسیجز بھیج کر خوش ہوتے رہے ہیں ان میں بعض پاکستان کی نام ور سیاسی اور اہم شخصیات بھی شامل ہیں .متھیرا نے ایک شو میں اعتراف کیا کہ انہیں انسٹاگرام پر بہت سارے میسیجز آتے ہیں اور انہیں زیادہ تر مرد ہی میسیجز بھیجتے ہیں، کسی دن اگر اتفاق سے ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تو بہت سارے مردوں کی شادیاں ٹوٹ جائیں گی۔ متھیرا نے بتایا کہ 20 سال پہلے میں جب ایک چھوٹے ٹی وی چینل پر پروگرام کرتی تھیں تو اردو بولنے اور سمجھنے میں مشکل پیش آتی تھی ، اس لیے بہت سارے لوگ براہ راست فون کالز پر آکر ان کی بے عزتی کر جاتے تھے یا انہیں غلط باتیں سنا کر جاتے تھے لیکن انہیں وہ باتیں سمجھ نہیں آتی تھیں۔ بعد میں انہیں بتایا جاتا کہ کالر نے ان کے لیے نامناسب بات کی تھی۔متھیرا نے کہا کہ لوگ تو ان کی بے عزتی کرتے تھے لیکن خدا نے انہیں اسی شو سے عزت اور شہرت بخشی اور آج وہ جو کچھ بھی ہی اسی شو کی وجہ سے ہیں۔
ماڈل نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شہرت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ان سے پاکستانی مرد بہت پیار کرتے ہیں اور متھیرا کی عمارت پاکستانی مردوں کی محبت پر قائم ہے۔متھیرا نے واضح کیا کہ ابھی ان کے کسی سے تعلقات نہیں ہیں اور نہ ہی وہ کسی سے روابط استوار کرنا چاہتی ہیں کیوں کہ اب تعلقات اور محبت میں برداشت ختم ہو چکی ہے، ذرا سی بھی غلط بات پر رشتے ٹوٹ جاتے ہیں۔شادی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کا فوری طور دوبارہ شادی کا ارادہ نہیں اور نہ ہی انہیں کہیں سے شادی کی پیش کش ہوئی ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ جب وہ طیارے میں سفر کرتی ہیں تو لوگ انہیں دیکھ کر کیا رد عمل دیتے ہیں، اس پر متھیرا نے بتایا کہ جیسے ہی وہ طیارے میں داخل ہوتی ہیں تو انہیں ہر طرف سے سبحان اللہ اور استغراللہ کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آزاد خیال لوگوں میں وہ مقبول ہیں اور مزہبی رجحان رکھنے والے حلقوں میں بہت ناپسند کی جاتی ہیں