سابق وزیراعلیٰ کے پی کے اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز پرویز خٹک نے دوبارہ سیاست میں انٹری کا فیصلہ کیا ہے۔وہ پرویز خٹک جنہیں یقین تھا کہ وہ پی ٹی آئی کو کے پی کے میں عبرت ناک شکست دے کر سرپرائز دیں گے سات کی سات سیٹون پر الیکشن بری طرح ہارگئے تھے جس کے بعد انھوں نے سیاست چھوڑنے کا ہی فیصلہ کرلیا تھا مگر جیسے مچھلی پانی کے بنا نہیں رہ سکتی اسی طرح سیاستدان سیاست کیے بغیر نہیں رہ سکتا –
نجی ٹی وی چینل “دنیا نیوز” کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کی پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کیساتھ بات چیت جاری ہے،خاندانی ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کے اہم رہنماؤں کیساتھ کئی ملاقاتیں بھی ہوئیں،جبکہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ حالات دیکھ کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کروں گا۔یاد رہے کہ پرویز خٹک نے تحریک انصاف توڑنے کے چیلینچ کے بعد تین سیٹوں پر خود ،دو پر بیٹوں اور 2 پر دامادوں کو کھڑا کیا تھا مگر وہ سب الیکشن ہارگئے تھے –