پاکستان کی ٹی وی اور فلم کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے ہالی ووڈ اداکار کو دل دینے کا اعتراف کرلیا -پاکستان کی دراز قد خوبرو اداکارہ نے شادی کے بعداپنے جیون ساتھی کے ساتھ ان کی خواہش کے مطابق زندگی بسر کرنے کی خوشخبری تو سنادی مگر یہ بھی کہہ دیا کہ فی الحال ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے – مہوش حیات نے کہا ہے کہ وہ فی الحال شادی کے لیے تیار نہیں ہیں لیکن جب بھی شادی کریں گی تو شوبز سے عارضی طور پر دوری اختیار کرلیں گی۔سوشل میڈیا پر مہوش حیات کا پُرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں اُنہوں نے اپنے کیریئر، اپنی شادی اور جیون ساتھی کی خوبیوں کے بارے میں کُھل کر بات کی۔مہوش حیات نے کہا کہ مرد مجھ سے ڈرتے ہیں، آج تک کسی بھی مرد نے میرے ساتھ سنجیدگی سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش نہیں کی، مردوں کو لگتا ہے کہ میں بہت غصے والی ہوں، اسی وجہ سے وہ مجھ سے دور رہتے ہیں۔
اپنے ہونے والے شوہر کے بارے میں انھون نے بتایا کہ میں چاہتی ہوں کہ میرا شوہر مالی طور پر مستحکم ہو، وہ مجھ سے زیادہ پیسہ کماتا ہوں تاکہ وہ میرے تمام خرچے باآسانی برداشت کرسکے۔اُنہوں نے کہا کہ میرا شوہر خوش مزاج انسان ہو کیونکہ میں خود بہت سنجیدہ ہوں، اس کے علاوہ میرے لیے خوبصورتی معنی نہیں رکھتی، بس میرا شوہر نیک اور مہربان دل ہونا چاہیے۔مہوش حیات نے شادی کرنے کے حوالے سے کہا کہ میں شادی کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں ہوں مہوش حیات نے اپنا کرش بھی بتادیا ان کا کہنا تھا کہ اگر ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو میرے گھر بارات لیکر آئیں گے تو میں فوراََ شادی کرلوں گی کیونکہ میں اُن پر فِدا ہوں۔اداکارہ مہوش حیات نےمزید کہا کہ شادی ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے لہٰذا میں جب بھی شادی کروں گی تو کچھ عرصے کے لیے شوبز سے دوری اختیار کرلوں گی تاکہ میں اپنی ازدواجی زندگی کو زیادہ وقت دے سکوں۔
مہوش حیات کا کس ہالی وڈ اداکار سے شادی کی خواہش کا اظہار ؟
Leave a comment
Leave a comment