کبھی کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ٹی ٹونٹی پر کئی سال تک راج کرنے والی پاکستانی ٹیم ایک دوسرے درجے کی ٹیم سے اپنے ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤڈ میں میچز ہار جائے گی مگر ایسا ہورہا ہے جس پر پوری قوم بھی بات کررہی ہے اور سابقہ کھلاڑی اور آفیشلز بھی ؛ رمیز راجا نے نیوزی لینڈ کی ایوریج ٹیم کیخلاف شکست پر خاموش نہ رہ سکے ،سوشل میدیا چینل پر پاکستانی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق کرکٹر رمیز راجا نے کہا کہ بینچ اسٹرنتھ کا بہانہ بنانے کے بجائے میچ جیتنے پر توجہ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیں، اِن فیصلوں سے بطور ٹیم حوصلہ پست ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ‘نام نہاد تجربہ’ ہورہا ہے، وہی کھلاڑی کھیل رہے ہیں جو قومی ٹیم کا حصہ ہیں ، بس انکی پوزیشنز تبدیل کی جارہی ہیں، جسکا ٹیم کو نقصان ہورہا ہے۔ بینچ اسٹرنتھ کا مطلب دوسروں کھلاڑیوں کو موقع دینا ہوتا ہے، شکست پر جواز بنانا بند کریں اور پرفارم کریں۔
رمیز راجا نے سوال اٹھایا کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ سے ایسے تجربات کا مجھے سمجھ نہیں آرہا کیا مطلب ہے؟ میگا ایونٹ سے قبل ٹیم سیٹ ہوتی ہے یہاں نیوزی لینڈ کی ایوریج ٹیم سے شکست ہورہی ہے۔سابق کرکٹر نے کہا کہ ہمارے بیٹرز مارڈن ڈے ٹی20 فارمیٹ اپنانے میں اپنی وکٹیں گنوارہے ہیں، اسٹرائیک ریٹ وقت کے ساتھ تبدیل ہوتا ہے فوراً نتائج حاصل نہیں ہوتے، ورنہ نتیجہ یہی ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی سی ٹیم نے پاکستان کو ہوم گراؤنڈ کو 4 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔