گزشتہ 5 سال سے قومی ٹیم میں کم بیک کی خواہش رکھنے والے احمد شہزاد ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل پرفارم کرنے کے باوجود پی ایس ایل میں جگہ نہیں بناسکے تھے۔اس پر ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور انھون نے دل کھول کر ٹیم سیلیکشن پر تنقید کرڈالی -احمد شہزاد نے سوال اٹھایا کہ لوگ شور مچارہے ہیں کہ محمد حارث کو ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ سے کیوں ڈراپ کیا گیا، اسکا بہت سیدھا جواب انہوں نے پرفارم نہیں کیا! اس وجہ سے وہ باہر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ایک ففٹی کی بنیاد پر ٹیم میں منتخب کرلیا جاتا ہے جبکہ ڈومیسٹک میں پلئیرز 8 سے 10 سال تک انتظار کرتے ہیں کہ انکا قومی ٹیم کی نمائندگی کیلئے نام آئے گا۔
احمد شہزاد نے کہا کہ محمد حارث کو ڈومیسٹک میں کسی ڈیپارٹمنٹ نے پِک نہیں کیا، یہاں لوگ سوشل میڈیا پر ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کرنے کی کیمپین چلارہے ہیں۔ انہوں نے حسن علی ورلڈکپ میں شمولیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ کس پرفارمنس کی بنیاد پر ٹیم میں آئے، اظہر محمود، وہاب ریاض سے انکے تعلقات اچھے ہیں تو وہ اسکواڈ کا حصہ بن گئے، اسی طرح حارث انجری سے واپس آکر ٹیم کیلئے منتخب ہوگئے نہ ڈومیسٹک کھیلا نہ کچھ! پی ایس ایل کی بنیاد پر سلیکشن کرنی ہے تو ڈومیسٹک کرکٹ کو ختم کردینا چاہیے، شاہنواز دھانی، محمد علی پرفارم کرکے بھی اسکواڈ سے باہر ہیں کیوں؟
حسن علی سیلیکٹرز سے دوستی کی وجہ سے سکواڈ میں آئے ؛احمد شہزاد
Leave a comment
Leave a comment