کراچی میں 2 روز قبل کھارادر کے علاقے میں بینک کے باہر سے 50 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس نے بینک میں رقم جمع کروانے والے کے لیے آنے والے ملازم کو گرفتار کرلیا، تفتیش کرنے پر ملزم نے واردات کا اعتراف کرلیا۔ ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق 2 روز قبل کھارادر کے علاقے میں بینک کے باہر 50 لاکھ روپے کی ڈکیتی ہوئی تھی، جس میں رقم جمع کرانے والا ملازم ہی ڈکیتی کا ماسٹر مائنڈ نکلا جسے گرفتار کرلیا گیا ،مجرم کی شناخت سمیر کے نام سے ہوئی ہے.
ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزم نے اپنے دیگر 3 ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا، فوٹیج میں مشتبہ حرکات کے سبب سمیر کے درامے کا راز کھل گیا .ملزم کا ساتھی اسامہ موٹر سائیکل پر آیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے ملزم سمیر سے پیسوں سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہوگیا، ملزم کے دیگر 2 ساتھی معیز تنولی اور عاقب عرف گاڑی میں بیک اپ کے طور پر پیچھے کھڑے تھے. ۔ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے.جنہین جلد گرفتار کرلیا جائے گا –