ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد چودھری نے ایک سوال ’’کیا پی ٹی آئی سے کوئی ڈیل ہورہی ہے یا نہیں‘‘کا دوٹوک جواب دیدیا۔انھوں نے اس بات کی وضاحت کردی کہ پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی مزاکرات نہیں ہورہے تاہم انھوں نے یہ واضح کردیا کہ فوج کس صورت میں کسی سیاسی جماعت سے بات چیت یا مزاکرات کرسکتی ہے -ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ جیسے ہمارے کسی خاص قومیت ، کسی مزاہب کا پرچار نہیں کرتے اسی طرح ہم کسی خاص سوچ کو لے کر آگے نہیں بڑھتے اس لئے ہمارے لئے تمام سیاسی سوچیں تمام سیاسی جماعتیں جو عوام کے نمائندے ہیں اور سیاسی لیڈرز قابل احترام ہوتے ہیں تاہم اگر کوئی سیاسی سوچ اور کوئی سیاسی لیڈر اور کوئی سیاسی ٹولہ اپنی ہی فوج پر حملہ آور ہو، عوام اور فوج کے درمیان نفرت اور خلیج پیدا کرے،اسی قوم کے شہدوں کی تضحیک کرے،اسی قوم کی فوج کے بارے میں دھمکیاں دے،پروپیگنڈا کرے،اس سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی ایسے سیاسی انتشاری ٹولے کیلئے صرف ایک ہی راستہ ہے کہ وہ صدق دل سے معافی مانگے،قوم کے سامنے،اور یہ وعدہ کرے کہ وہ نفرت کی سیاست کو چھوڑ کے تعمیری سیاست میں حصہ لےاور ویسے بھی جو بات چیت ہے وہ سیاسی پارٹیوں کو آپس میں زیب دیتی ہیں،اس میں فوج یا ادارے کے لیے اس طرح بات چیت چیت یا مزاکرات سوٹ ہی نہیں کرتے ۔
پی ٹی آئی سے مزاکرات پر فوج کا واضح موقف سامنے آگیا�
You Might Also Like
TAGGED:
آئی ایس پی آر, پی ٹی آئی, فوج, مزاکرات, واضح موقف
Sign Up For Daily Newsletter
Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Leave a comment
Leave a comment
Stay Connected
- Advertisement -