دو روز قبل راولپنڈی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ مکمل تو نہ ہوسکا اور صرف 2 ہی گیندین پھینکی جاسکیں مگر شاہین شاہ آفریدی نے دوسری گیند پر ہی نیوزی لینڈ کے اوپنر ٹم رابنسن کی وکٹ اڑادی اور 2 گیندوں کا یہ میچ شاہین آفریدی کے لئے ریکارڈ ساز اور یاد گار بن گیا۔
انہوں نے مجموعی طورپر کھیلے گئے ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کے پہلے اوور کے دوران سب سے زیادہ اب تک 47وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھارتی فاسٹ بولر بھونیشور کمار کا ریکارڈ توڑ دیا جنھوں نے 46 کھلاڑیوں کو پویلن کی راہ دکھائی تھی -۔فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے پہلے ٹی 20 میچ کے ابتدائی اوور میں ٹم رابنسن کو آؤٹ کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔
شاہین شاہ آفریدی کا پہلے اوور میں 47 کھلاڑی آؤٹ کرنے کا ورلڈ ریکارڈ
Leave a comment
Leave a comment