انسان اپنے اہل خانہ کی جدائی کی وجہ سے کرکٹ جیسا پیشہ چھوڑ دے یہ تو ممکن ہے مگر اپنے دوست کی جدائی میں کوئی کھیل چھوڑ دے یہ شائید دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہوگا – سابق پاکستانی کرکٹر عمر گل کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کی وجہ بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ سابق فاسٹ باؤلر عمر گل نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے ایک قریبی دوست کی وفات کا ذکر کیا، اس دوران ان کی آنکھوں سے آنسو بھی چھلک پڑے۔انہوں نے بتایا کہ میرا ایک کلیم نام کا دوست تھا، اس کے ساتھ میری دوستی 2004 میں شروع ہوئی، وہ میرا ایسا دوست تھا کہ جب میں اس کو دیکھتا تھا تو وہ سمجھ جاتا تھا میرے دل میں کیا ہے؟۔اس جیسا مخلص دوست پھر کبھی نہیں ملا –
عمر گل نے کہا کہ کورونا کے پہلے سال میں عید سے دو دن پہلے ایک ٹریفک حادثے میں اس کی جان چلی گئی ، میں کراچی صرف اس کیلئے آتا تھا، وہ کراچی میں نہیں تھا تو میں نے فیصلہ کیا ریٹائرمنٹ لے لوں، ان کا کہنا تھا کہ جو بات آپ کے ساتھ شئیر کررہا ہوں میں نےآج تک یہ وجہ اپنی اہلیہ کو بھی نہیں بتائی۔