آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گرین پاکستان انیشی ایٹیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب ملکر ٹیم پاکستان ہیں، منفی پروپیگنڈا اور ٹرولز ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتے،آیئے، ہم سب ملکر منفی قوتوں کو ردکریں، تاہم انھوں نے مثبت بات یہ کی کہ آئیے، ہم سب مل کر پاکستان کی ترقی اور استحکام کے سفر پر مرکوز رہیں۔ان کا دوران خطاب کہنا تھا کہ ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خودمختاری کا تصور ممکن نہیں۔