تحریک انصاف کے سب سے پرانے کارکن اور ممبر صوبائی اسمبلی جو سانحہ 9 مئی کے بعد سے پولیس کو مطلوب تھے کامیابی کے ساتھ ملک سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے -پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی سعودی عرب پہنچ گئے اورانھو ں نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کردیں۔
پولیس کو مطلوب پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی جدہ پہنچ گئے، تصویر بھی جاری کر دی ، جانئے#ShaukatYousafzai
Link : https://t.co/cJqchUHHxQ pic.twitter.com/WLSb5mkFa1
— Siasat.pk (@siasatpk) July 31, 2023
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق شوکت یوسفزئی عمرے کی ادائیگی کیلئے جدہ پہنچ گئے،جدہ پہنچنے کے بعد شوکت یوسفزئی نے فیس بک پر فوٹو شیئر کردی۔ان کی ان تصاویر نے حکومت کے لیے بہت سی مشکلات پیدا کردی ہیں اور ساتھ ہی پی ٹی آئی ورکرز کا حوصلہ بھی آسمان کو چھونے لگا ہے –