آجکل ملک کے جو حالات چل رہے ہیں 80 فیصد افراد فرسٹریشن یعنی ذہنی دنباؤ کا شکارہیں بھوک سے تنگ آئے لوگ سڑکوں پر لوگوں کو لوٹ رہے ہیں اور امیر لوگ اپنی دولت کے زعم میں جس کو چاہتے ہیں اپنا شکار بنالیتے ہیں -اب موٹر وے پر ایک خاتون ڈرائیور پولیس اہل کار کو نیچے روند کر فرارہوگئی تاہم اس کے اس فعل بد کی ویڈیو کیمرون میں ریکارڈ ہوگئی اگرچہ یہ واقعہ 4 ماہ پہلے رپورٹ ہوا تھا مگر اسکی ویدیو اس وقت ریلیز نہیں کی گئی تھی – اور اب وفاقی دارالحکومت میں ٹول پلازہ پر موٹر وے پولیس کے اہلکار کو روندھ کر فرار ہونیوالی خاتون کی ویڈیو منظر عام پر آگئی –
ویڈیو میں اوور اسپیڈنگ پر روکے جانے پر خاتون کو موٹر وے پولیس آفیسر سے بحث کرتے دیکھا جاسکتا ہے،آفیسر خاتون کو جرمانہ کے لیے کہتا ہے تو خاتون سامنے کھڑے پولیس اہلکار کو روندتے ہوئے گاڑی دوڑا لے جاتی ہے۔موٹر وے پولیس کے مطابق واقعہ یکم جنوری 2024 کو پیش آیا ۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والی خاتون ڈرائیور کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں ایف آئی آر درج کرا دی گئی تھی۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اس خاتون کا تعلق کس ادارے ،کس محکمے یا کس سیاسی یا کاروباری خاندان سے ہے اگر 4 ماہ بعد ویڈیو منظر عام پر آئی ہے اور پہلے چھپائی گئی تو اس کے پیچھے ضرور کوئی راز ہوگا –