دنیا میں بہت شور اٹھ رہا تھا کہ سورج گرہن کے روز یہودیوں کی جانب سے لال گائے کی قربانی کرکے دجال کو بلانے کی کوشش کی جائے گی اس دن تو ایسا نہ ہوا تاہم اب یہ اطلاعات ہیں کہ کچھ یہودی خفیہ طریقے سے کچھ جانور کپڑوں میں چھپاکر مسجد اقصیی کے قریب آئے مگر وہاں پر موجود اسرائیلی پولیس ان کے بارے میں باخبر تھی جس نے فورا ایکشن لے کر سب جانور قبضے میں لے لیے –
اسرائیلی پولیس کے مطابق جانوروں کوگاڑی کے اندر اور شاپنگ بیگ کے اندرچھپا کر لایا گیا تھا جنہیں پولیس نے ضبط کرلیا اور 13 افرادکوحراست میں لے لیا۔اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا عمل نہ کیا جائے جو قانون کو توڑے اور شدت پسندی کو ہوا دے۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق انتہاپسند یہودی عناصرکو مسجد اقصیٰ پہنچنے اور وہاں قربانیاں دینے کی ترغیب دی جارہی ہے۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق حالیہ برسوں میں مذہبی گروہوں نے تیزی سے مقبوضہ بیت المقدس کے مقدس مقام پر قربانی کرنے کی کوشش کی ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ خبریں چل رہی ہین کہ بعض یہودیوں کا خیال ہے کہ اس قربانی سے جدال کا ظہور ہوگا جو اپنے دشمنون کو ختم کرے گا اور پوری دنیا پر یہودیوں کا تسلط ہوجائے گا -مسلمانوں کا بھی دجال کی آمد پر ایمان ہے مگر وہ ایک فتنہ ہوگا جو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ہاتھوں یا امام مہدی علیہ السلام کے ہاتھوں مارا جائے گا پھر دنیا میں صرف مومنین رہ جائیں گے جس کے 40 سال بعد قیامت برپا ہوگی –