قیامت کے متعلق بتایا گیا ہے کہ جب یہ نشانیاں دنیا میں پوری ہوجائیں گی تو قیامت برپا ہوگی ،یہ وہ دن ہوگا جب والدین بچوں کو بھول جائیں گے ،بچے ایک ہی روز میں بوڑھے ہو جائیں گے اور ہر چیز تہس نہس ہوجائے گی -آج ہم ان ہی نشانیوں کی بات کریں گے جو اب تک پوری ہوگئی ہیں –
قتل و خونریزی کی کثرت ہوگی مرنے والے کو علم نہیں ہوگا اسے کیوں مارا گیا مارنے والے کو علم نہیں ہوگا جسے مارا وہ کون تھا اور اس کی خطا کیا تھی ؟
باندی کا آقا جننا، ترکوں ،مغلوں اور عربوں کے دور میں کتنی کنیزیں ملکہ بنیں اور پھر انھوں نے ایسے بیٹے پیدا کیے جو تخت پر بادشاہ بن کر بیٹھے
بے حیائی اور عریانیت کا عام ہونا.آج ہر گھر میں انتر نیت پر گند ہی گند نظر اتا ہے
کم حیثیت اور چرواہوں دیہاتیوں کا اونچی اونچی عمارتیں بنوانا،عرب کے چرواہے جب بادشاہ بنے تو ان میں بلند ترین عمارات بنوانے کا مقابلہ شتوع ہوگیا جو آج تک جاری ہے
خاص اور بڑے لوگوں کی بندگی،پیسے والے کی عزت
تجارت خوب زیادہ عام ہو جانا،آج ہر شخص گھر بیٹھے فری لانسنگ کے ذریعے دولت کمارہا ہے –
شوہر کی تجارت میں بیوی کا شریک ہونا
بعض تاجروں کا پوری منڈی پر قابض ہونا
جھوٹی گواہی دینا اور حق کی گواہی کا چھپانا
جہالت کا عام ہونا
بخل کا عام ہونا
قطع رحمی،رشتہ داروں سے دوری اختیار کرنا پڑوسیوں کے ساتھ بدسلوکی
فحش عام ہونا
حلال و حرام مال کی تمیز کا ختم ہو جانا
مال غنیمت کو دولت سمجھا جانے لگنا امانت کے مال کو غنیمت کا مال سمجھنا
زکوۃ کو خراج اور ٹیکس کی طرح بوجھ سمجھنا ، دنیوی مفادات کے لیے علم حاصل کرنا
بیوی کی فرماں برداری اور ماں کی نافرمانی ، دوستوں سے قربت اور والدین سے دوری
مسجدوں میں شور و غل ، قبیلوں پر فاسقوں کی سرداری قائم ہو جانا
سب سے گھٹیا اور ذلیل شخص کا قوم کا لیڈر اور رہنما بننا گانے بجانے کے آلات کا جائز سمجھا جانے لگنا
لوگوں کا موت کی تمنا کرنے لگنا
ایسا زمانہ آنا جس میں آدمی کا صبح مومن رہنا اور شام تک کافر ہو جانا
مساجد کی حد سے زیادہ ظاہری زیبائش و آرائش کا ہونا
گھروں کو خوب شاندار بنوانا
قیامت کے قریب بہت زیادہ بجلی گرنا
تحریر و کتابت کا خوب زیادہ عام ہو جانا
محض چرب زبانی اور فخریہ کلام سے مال کمانا
قرآن کے سوا دیگر کتابوں کا خوب عام ہو جانا
قاریوں کی کثرت اور علما و فقہا کی قلت
کم علم والوں کے پاس علم حاصل کرنا
لوگوں کو اچانے موت آجانا
بیوقوف لوگوں کا حاکم بن جانا
زمانہ کا قریب ہو جانا (دن و سال تیزی سے گزرتا محسوس ہونا)
لوگوں کے ڈر کی وجہ سے ان کی عزت کرنا
مردوں کے لیے ریشم حلال سمجھا جانے لگنا مردوں کا عورتوں کا روپ اختیار کرنا
عورتوں کا مردوں کی طرح نظر آنا اور طور زندگی اختیار کرنا
نسلی کمینے شخص کا دنیا کا سب سے نیک بخت انسان بن جانا
مساجد کو راستہ اور گزرگاہ بنا لینا
قریب قریب بازار بن جانا
دیگر اقوام کا مسلم قوم پر غالب آ جانا
نماز کی امامت کے لیے لوگوں کا آپس میں جھگڑنا
مومن شخص کے خواب کا سچ ہونا
جھوٹ کا عام ہونا
لوگوں میں دھوکا دہی اور چالاکی کا عام ہونا
زلزلہ کی کثرت
عورتوں کی دنیا میں تعداد بڑھ جانا اور مردوں کی تعداد میں کمی ہوتے جانا
عورتوں کے ساتھ کھلم کھلا فحش و بدکاری
قرآنپڑوانے کی اجرت لینا یا دینا
لوگوں میں موٹاپا زیادہ ہونا
ایسے لوگوں کا ہونا جو خود گواہی دیں گے لیکن دوسروں کی گواہی قبول نہیں کریں گے
ایسے لوگوں کا ہونا جو دوسروں کو کسی کام سے روکیں گے اور خود وہی کام کریں گے
طاقتور کا کمزور پر ظلم کرنا
اللہ کی شریعت کے مطابق فیصلہ کا نہ ہونا
نئی نئی سواریوں کا آنا؛آج تیز ترین ٹرانسپورٹ جدید ترین ڈیزائن میں دستیاب ہے
زمین سے طرح طرح کے خزانے اور معدنیات کا نکلنا
زمین کا دھنسنا
ایسا فتنہ پیش آنا جس سے عربوں کا صفایا ہو جائے،آج آپ فلسطین میں 33 ہزار سے زائید شہید وں کو مرتا اور ان کے گھر تباہ ہوتے دیکھ رہے ہیں
لوگوں میں مال کی بہتات ہونا اور تہمت و بہتان کو جائز سمجھا جانے لگنا
یہ وہ تممام نشانیاں ہیں جنہیں ہم اپنی زندگی میں یا پورا ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں یا ماضی میں یہ سب کچھ رونما ہوچکا ہے ،بس اللہ پاک سے ایک ہی دعا ہے کہ ہمارا خاتمہ ایمان پر ہو اور قیامت کے روز ہمارا نامہ اعمال ہمارے دائیں ہاتھ میں مل جائے اور ہمیں سرکار دو عالم حضرت محمد مصطفیٰ صل اللہ علیہ والہ وسلم کا دیدار نصیب ہو