ماضی کی نیوز کاسٹر اور اداکارہ صبا فیصل خود کو خبروں میں ان رکھنے کے ہنر جانتی ہیں اور ایسی باتیں کرتی ہیں جو میڈیا کی توجہ ا پنی طرف کھینچے یا اسے خبر بنا دے -کبھی وہ اپنے بچوں کے حوالے سے ٹویٹ داغ دیتی ہیں کبھی کسی بھی شخص کے مسئلے پر اپنی رائے دے دیتی ہیں اب انھوں نے ایسی بات کہہ دالی جس کا تزکرہ انھوں نے پہلے کبھی نہیں کیا تھا البتہ مریم نواز کے وزیراعلیٰ بننے پر انھوں نے اعتراف کیا کہ وہ ان کی درزن کے فرائض سرانجام دیتی رہی ہیں – صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور اُن کی مرحومہ والدہ کلثوم نواز کے کپڑے سلائی کرتی تھیں۔
صبا فیصل نے میزبان نادیہ خان اور اداکار اعجاز اسلم کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطورِ مہمان شرکت کی دوران گفتگو یہ سوال بھی آیا کہ آجکل خواتین کاروبار میں بڑی دلچسپی لیتی ہیں آپ نے کبھی کسی بزنس کا سوچا یا کیا ؟ اس سوال کے جواب میں صبا فیصل نے کہا کہ میں میڈیا میں قدم رکھنے سے پہلے میں بزنس لیڈی ہی تھی اور لاہور میں اپنی کپڑوں کی فیکٹری چلا رہی تھی اور میں موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور اُن کی مرحومہ والدہ کلثوم نواز کے کپڑے سلائی کرتی تھی۔
صبا فیصل نے کہا کہ میری فیکٹری بہت اچھی چل رہی تھی لیکن جب میں کراچی شفٹ ہوئی تو مجھے مجبوری میں اپنا یہ کاروبار بند کرنا پڑا،چونکہ میرا کاروبار اچھا چل رہا تھا تو اسی لیے میں نے اسے بند کرنے کے بارے میں چھ ماہ تک سوچا پھر مزہب کا سہارا بھی لیا استخارے بھی کیے کیونکہ میں اس بڑے فیصلے میں اللہ تعالیٰ کی رضامندی چاہتی تھی اور پھر میں نے اپنی فیکٹری بند کردی سب کچھ چھوڑ کر کراچی شفٹ ہوگئی تھی، شوبز میں آنے کے بعد مجھے کاروبار بند کرنے کا کوئی پچھتاوا نہیں ہوا۔ہوسکتا ہے کہ کسی روز مریم نواز سے بھی اس حوالے سے کوئی سوال ہوجائے تو پھر دیکھیں گے کہ وہ کیا جواب دیتی ہیں –