پاکستان کے نام ور اداکار عدنان سدیقی جنہیں بہت زیادہ عزت اور قدر کی نظر سے دیکھا جاتا ہے ایک شو کے درمیان بہت بڑی حماقت کربیٹھے اور ویوز لینے کے چکر میں اور پروگرام کی ریٹنگ بڑھانے کے چکر میں ایسی بات کرگئے جو آنے والے دنوں میں ان سے ان کا اعزازی تمغہ بھی چھنوا سکتی ہے – پاکستان کے سینیئر اداکار عدنان صدیقی نے خواتین کا موازانہ مکھیوں سے کر ڈالا جس کے بعد اداکار کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
عدنان صدیقی نے معروف میزبان ندا یاسر کے پروگرام میں شرکت کی، اس پروگرام کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہا ہے جس میں اداکار خواتین اور مکھیوں کے بارے میں بات کررہے ہیں۔ دورانِ گفتگو عدنان صدیقی کے ہاتھ پر مکھی آکر بیٹھی جس کے بعد اداکار نے کہا کہ میں اب جو بات کہنے جا رہا ہوں، اُس کا کوئی بُرا نہ مانے۔عدنان صدیقی نے کہا کہ خواتین اور مکھیوں کی مثال ایک جیسی ہے، آپ جتنا خواتین کے پیچھے بھاگیں گے وہ آپ سے اُتنا ہی دور بھاگیں گی اور جب انسان ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر خاموشی سے بیٹھ جاتا ہے تو خواتین مکھی کی طرح ہاتھ پر آکر بیٹھ جاتی ہیں۔
عدنان صدیقی نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ اور تمہید باندھ دی انھوں نے مزید کہا کہ میں جب مکھی کو پکڑنے کی کوشش کررہا تھا تو وہ بھاگ گئی تھی لیکن جیسے ہی میں خاموش ہوکر بیٹھ گیا تو مکھی میری ناک پر آکر بیٹھ گئی۔خواتین اور مکھی کی مثال سُن کر میزبان ندا یاسر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ عدنان صدیقی مجھے وائرل کروائیں گے مطلب ندا بھانپ گئی تھیں کہ اب کواتین عدنان سدیقی کو نہیں چھوڑنے والی ، انھوں نے اپنی جان چھڑواتے ہوئے کہ دیا کہ میں نے ان سے ایسا کوئی سوال نہیں کیا تھا یہ ان کی ذاتی رائے ہے ۔ عدنان صدیقی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین غصے سے بھڑک اُٹھے ہیں اور اداکار پر تنقید کرتے ہوئے اُنہیں گھٹیا اور بیہودہ قرار دے رہے ہیں۔مگر یہ معاملہ آسانی سے دبنے والا نہیں انہیں اپنی بات پر معافی تو ہر صورت مانگنی ہی پڑے گی ورنہ وہ خواتین کے ہاتھوں بے عزت ہوتے رہیں گے –