افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لے کر پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا کے افسر کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزم نجیب اللّٰہ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا آفس بلیو ایریا میں تعینات تھا، وہ ایک شناختی کارڈ بنوانے کے دو سے ڈھائی روپے وصول کرکے افغانیوں کو شناختی کارڈ جاری کردیتا تھا جس کی وجہ سے سیکیوریٹی رسک بہت بڑھ جاتا تھا اور پھر یہ ملک بھر میں پاکستانی شہری بن کر خوب گھومتے پھرتے اور مختلف مجرمانہ کاروائیاں بھی کرتے تھے –
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کے معاملے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔ملزم نجیب اللّٰہ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا آفس بلیو ایریا میں تعینات تھا، ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں مقدمہ درج تھا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم افغان شہریوں کو غیر قانونی شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث تھا، ملزم نے افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے فی کس میں نادرا شناختی کارڈ جاری کیے۔ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا، اس کی نشاندہی پر اس کے ساتھ شریک جرم مزید کئی
ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔