محرم کے ایام میں امام حسینّ سے محبت اور عقیدت کے اظہار کے لیے لوگ ثواب کی نیت سے سبیل کا اہتمام کرتے ہیں اور لوگوں کو شربت اور ٹھنڈا پانی پلاتے ہیں -مگر ایک شخص نے سبیل پر ایسا مشروب تیار کرکے لوگوں کو پلا دیا کہ پوری پاکستانی قوم کا سر شرم سے جھک گیا اور پولیس کو اس خلاف ایکشن لینا پڑگیا –
اوکاڑہ میں اس نوجوان نے بھنگ کی سبیل لگا دی پتہ چلا ہے کہ گرفتار بھی ہو گیا ہے pic.twitter.com/jQtBmFPRsY
— Khurram (@Khurram_zakir) July 30, 2023
اوکاڑہ پولیس نےدس محرم کو بھنگ کی سبیل لگا کر لوگوں کی دل آزاری کرنے والے ملزمان گرفتار کر لیے pic.twitter.com/B7GTqK6H36
— Saad Farzeen (@SaadFarzeen) July 30, 2023
اوکاڑہ کے نواحی گاوں چک نمبر 5/4ایل میں شہریوں نے پولیس کو شکایت کی کہ بعض لوگ بھنگ گھوٹ کر سبیل کے نام سے لوگوں کو پلا رہے ہیں۔ تھانہ صدر اوکاڑہ کے ایس ایچ او نے فوری کارروائی کر کے بھنگ تقسیم کرنے والے نوجوانوں کو گرفتار کر لیا اورر ان کی تیار کردہ بھنگ اور بھنگ گھوٹنے کے آلات بھی قبضہ میں لے لئے۔ 10 محرم الحرام کے دن بھنگ کی سبیل لگا کر لنگر کے نام سے تقسیم کیا جا رہا ہے۔ان ملزموں کے بھنگ گھوٹ کر لنگر اور سبیل کے نام پر تقسیم کرنے کی وڈیو ان کی گرفتاری کے بعدسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔جس پر عوام کی جانب سے سخت غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے اور اس شرپسند کو سخت سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے