حکومت نے ورلڈ جونیئر سکواش کا ٹائٹل جیتنے پر حمزہ خان کو نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت کا ورلڈ جونیئر اسکواش کا ٹائٹل جیتنے پر حمزہ خان کو نواز نے کا فیصلہ#SUNONEWSHD #hamzakhan pic.twitter.com/WTC56FfTBn
— SUNO NEWS HD (@suno_newshd) July 31, 2023
حمزہ خان کو ورلڈ جونئیر اسکواش چمپئن شپ جیتنے، پاکستان کا نام روشن کرنے پر پوری قوم کی طرف سے مبارکباد ۔ شاباش حمزہ خان، پاکستان زندہ باد pic.twitter.com/S1xhzslkOb
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) July 23, 2023
پوری قوم کو بہت بہت مبارکباد ۔ 1986 جان شیر خان کے بعد 2023 حمزہ خان نے 37 سال بعد پاکستان کو ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جتوا کر تاریخ رقم کردی ۔ جیوے جیوے پاکستان pic.twitter.com/alFYFNFpRK
— Reham Khan (@RehamKhan1) July 23, 2023
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف حمزہ خان کی حوصلہ افزائی کریں گے،حمزہ خان کے اعزاز میں 2اگست کو خصوصی تقریب منعقد ہو گی،وزیراعظم شاندار کارکردگی پر حمزہ خان کو ایک کروڑ روپے کا کیش ایوارڈ دیں گے۔یاد رہے کہ آرمی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کی زیرنگرانی حمزہ خان نے ٹریننگ کی،ورلڈ جونیئر ایونٹ کی تیاری کیلئے آرمی سپورٹس نے سہولیات فراہم کی تھی، تقریب میں احسان مزاری، پی سی بی، سکواش فیڈریشن کے حکام بھی شرکت کریں گے۔اس سے قبل جان شیر خان اور جہانگیر خان نے تقریبا 15 سال تک سکواش میں اپنا راج قائم رکھا تھا اور ہر بار پاکستان سکواش کی ٹرافی اپنے نام کرتا رہا تھا مگر پھر ہاکی کی طرح سکواش سے بھی قسمت کی دیوی ناراض ہوگئی تھی اور پاکستانی کھلاڑی ان دو بےتاج بادشاہوں کے ہم پلہ نہیں آسکا تھا –