پاکستان تحریک انصاف کے دور میں وزیراعلیٰ بننے والے عثمان دار نے جب سے اپنی پارٹی سے کنارہ کشی اور لاتعلقی کا اعلان کیا ہے ان کی مشکلات کم ہونے کی بجائے بڑھ گئی ہیں ان کی گرفتاری کا بھی امکان ہے اور اب وہ جس پارٹی میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں انہیں صاف اور کرارا جواب ملتا ہے کہ بہت شکریہ آپ کی پارٹی کو ضرورت نہیں -اب اس بات کا اظہار فردوس عاشق اعوان نے ایک میڈیا پر بھی آکر کردیا -استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے انکشاف کیا ہے کہ عثمان بزدار نے بھی پارٹی میں شمولیت کیلئے بارہا رابطہ کیا لیکن یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ انہیں پارٹی میں قبول نہیں کیا جائے گا۔
آپا فردوس عاشق اعوان کا نیا کھڑاک، فرمایا عثمان بزدار نے بار بار استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کے لئے ہماری قیادت سے رابطہ کیا لیکن پارٹی نے تفصیلی صلاح مشورے کے بعد فیصلہ کیا کہ وسیم اکرم پلس کو مائینس ہی رہنے دیں اور انہیں پارٹی میں شامل کرنے سے معذرت کرلی گئی 😆 pic.twitter.com/81k6T82lZy
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) July 10, 2023
نجی ٹی وی کے پروگرام میں حامد میر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہماری جماعت سے سب سے زیادہ رابطہ عثمان بزدار نے کیا ہے، پارٹی میں مشاورت ہوئی ہم نے کہا کہ عثمان بزدار کو وہاں جانا چاہیے جو ان کی جگہ ہے، عثمان بزدار ریسٹ پر جانا چاہتے ہیں جبکہ ان کو اریسٹ پر جانا چاہیے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مجھے عثمان بزدار کے امیج بلڈنگ کے لیے بھیجا گیا تھا، میں نے دیکھا کہ نانا جی کی دکان لگی ہے اور ہر کوئی لوٹ کھسوٹ کر رہا ہے، میرا جرم یہ تھا کہ میں نے وہ حقیقت اپنے پیارے اور صادق امین لیڈر کو بتائی، بجائے اس کے کہ میری تعریف ہوتی مجھے ہی مستعفی ہونے کا کہا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال سے میں اس ڈرامے کا حصہ نہیں تھی کیا مجھے آپ نے زمان پارک میں دیکھا؟-پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد سیاست میں زلزلہ پیدا کیا ہوا ہے اور اب ان کا یوم حساب آگیا ہے ۔