حرا مانی جو معروف ڈرامہ سیریل “دو بول”،” میرے پاس تم ہو”،” بندش” سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر شہرت کی بلندیوں پر ہیں اپنی شہرت کے سبب عوام کی جانب سے ٹرولنگ پر دلبرداشتہ ہوجاتی ہیں اور تنقید کرنے والوں سے گلہ کرتی نظر آتی ہیں -اب ایک بار پھر انھوں نے خود پر تنققید پر اپنے پرستاروں کو مشورہ دے دیا – حرا مانی کا کہنا ہے کہ” سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کی وجہ سے پریشان ہوجاتی ہوں۔”
https://twitter.com/facts_field/status/1677951223478235136
تفصیلات کے مطابق اداکارہ حرا مانی کا کہنا تھا کہ میں مانتی ہوں کہ بولنے سے پہلے سوچنا چاہیے اس میں کوئی حرج نہیں ہے، میں نے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کے باعث بولنے سے پہلے سوچنا سیکھ لیا ہے۔”حرا مانی نے کہا کہ “لوگ بہت حساس ہیں ہماری باتوں کا کچھ اور مطلب نکالتے ہیں لیکن کیوں؟ وہ عام اور سادہ کیوں نہیں ہوسکتے ہیں؟ لوگ اتنا طنز کرتے ہیں کہ جب تک آپ تکیے میں منہ چھپا کر روئیں نہ اس وقت تک لوگوں کو سکون نہیں ملتا۔”
سوشل میڈیا ٹرولنگ سے پریشان ہوجاتی ہوں،بولنے سے پہلے سوچنا چاہیے،حرا مانی pic.twitter.com/zjL1YHDx5n
— Daily Mumtaz official (@Dailymumtaz1) July 11, 2023
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ “جب بھی خواتین کے ساتھ برا سلوک ہوتا ہے تو میں ان کے ساتھ کھڑی ہوتی ہوں۔” حرا مانی نے کہا کہ “’میرے لیے فیمینزم کا مطلب یہ ہے کہ اگر سیٹ پر آپ کے ساتھ کوئی ایسی عورت ہے جو نئی ہے اور انڈسٹری کو نہیں جانتی ہے تو آپ کو اس کی رہنمائی کرنی چاہیے،ان کی زندگی میں مردوں کے ساتھ ان کا تجربہ کافی حد تک مثبت رہا ہے لیکن انہوں نے تسلیم کیا کہ ہر عورت کو یہ اعزاز حاصل نہیں ہوتا۔”حرامانی نے اپنی شادی کے بارے میں بشری انصاری کو جو انٹرویو دیا تھا اس پر بھی ان کو سخٹ تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا مگر وہ کئی سال بعد اپنے ہی بیان سے مکر گئی تھیں -جس پر صارفین نے ان کا وہی انڑویو چلاکر حرا مانی کو ٹرول کیا تھا –