آج کوئٹہ میں ایک بار پھر دہشت گردی کا وقعہ ہوا اور اس بار ایک ایسے وکیل کو نشانہ بنایا گیا جو پی ٹی آئی کے چیرمین کے خلاف سنگین غداری کیس میں درخواست گزار تھے -پولیس کے مطابق ایئرپورٹ روڈ عالمو چوک پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کو قتل کردیا، جن کی درخواست پر سماعت کل ہونا تھی ۔
سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کو قتل کر دیا گیاhttps://t.co/wphPVDVhDV pic.twitter.com/8rRiNB9Zb6
— HUM News اردو (@humnews_urdu) June 6, 2023
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے سینئر وکیل عبدالرزاق ایڈووکیٹ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کردی گئی ہے، جہاں پر وکلا کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق ایڈووکیٹ کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیا اور آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہدایت کی کہ واقعے کے تمام پہلووٴں کا جائزہ لے کر فوری رپورٹ پیش کی جائے۔ وکیل کے اس المناک قتل پر وکلاء برادری میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے سینئر وکیل عبدالرزاق ایڈووکیٹ کے قتل پر عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔