ملائیشیا میں تربیتی مشق کے دوران نیوی کے دو ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے جس کے نتیجے میں سوار 10 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق رائل ملائیشین نیوی کی تربیتی مشق کے موقع پر دو ہیلی کاپٹر فضا میں پرواز کررہے تھے کہ اس دوران ایک ہیلی کاپٹر کے پر نزدیک موجود دوسرے ہیلی کاپٹر کے روٹر میں جاپھنسے جس سے دونوں ہیلی کاپٹر زمین پر آگرے۔مقامی میڈیا کا بتانا ہےکہ
ملائیشین نیوی کے مطابق حادثے میں تمام افراد ہلاک ہوئے ہیں جن کی لاشوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ادارے نے حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ ایک ہیلی کاپٹر میں 7 افراد سوار تھے جبکہ دوسرے ہیلی کاپٹر میں تین افراد سوار تھے حادثے کے بعد ایک ہیلی کاپٹر جو قریب موجود سوئمنگ پول میں گرا جب کہ دوسرا ہیلی کاپٹر زمین پر گرا حادثہ مقامی وقت کے مطابق نیوی بیس میں صبح ساڑھے 9 بجے پیش آیا جس میں ہیلی کاپٹر پر سوار تمام 10 افراد ہلاک ہو گئے ۔ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔