رحیم یار خان(انٹرنیوز)جنوبی پنجاب میں ایک دن میں آسمانی بجلی گرنے سے اموات کی تعداد 21 ہو گئی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 9 مرد، 5 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں۔پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے واقعات مظفر گڑھ، رحیم یار خان، راجن پور، لودھراں، بہاولپور اور بہاولنگر میں پیش آئے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے بہاولنگر میں 3، بہاولپور میں 3، رحیم یار خان میں 9، مظفر گڑھ میں ایک، راجن پور میں ایک، کوٹ ادو میں ایک اور لودھراں میں 3 افراد جان سے گئے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی کی وجہ سے 5 افراد زخمی بھی ہوئے، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے اور جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی معاونت کی ہدایات جاری کردیں۔عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد افسوس ہے، قدرتی آفات کا مقابلہ مل کر اور باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اپیل کی کہ شہری خراب موسم کی صورتِ حال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور طوفانی بارشوں اور بجلی کی گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں۔عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی کہ ریسکیو سمیت تمام ادارے الرٹ رہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سفر سے پہلے موسم کی صورتِ حال کا جائزہ لیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ہنگامی صورتِ حال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔اس کے علاوہ کراچی میں ایک گھر کی چھت پر بھی بجلی گری تاہم اس سے گھر کی دیواروں کو تو کافی نقصان پہنچا تاہم اس میں مقیم اہل خان محفوظ رہے –
ایک روز میں آسمانی بجلی 21 زندگیاں نگل گئی
TAGGED:
21 افراد, آسمانی بجلی, پاکستان, جاں بحق, قدرتی آفات
Sign Up For Daily Newsletter
Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Leave a comment
Leave a comment
Stay Connected
- Advertisement -