دنیا بھر میں ٹرین کی پٹری پر ہونے والے حادثات انسانی جانیں نگل جاتے ہیں جس میں زیادہ تر قصور حادثے کا شکار ہونے والے افراد کا ہوتا ہے جو جلد بازی یا لاپرواہی یا پھر ایڈوینچر اور سلیفی کے چکر میں موت کی وادی میں اتر جاتےہیں -آج اس ٹرین کا شکار بلوچستان کا ایک خاندان بنا – جہاں میاں بیوی اور بیٹی ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے کچی پھاٹک کے مقام پر ٹرین کی زد میں آکر تین افراد (میاں بیوی اوربچی) جاں بحق ہو گئے۔ افسوس ناک واقعہ پھاٹک کراس کرتے وقت پیش آیا۔حادثے کا شکار ہونے والے میاں بیوی اور ان کی 2 سالہ بچی موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے پھاٹک کراس کررہے تھے کہ ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئے۔ تینوں لاشوں کو ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈیرہ مراد جمالی : موٹر سائکل پر سوار 3 افراد ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق
Leave a comment
Leave a comment