وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا تیز ترین 3000 رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا ساتھ ہی ان کے لیے ایک اور اچھی خبر یہ ہے کہ محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔جیو نیوز کے مطابق نائب کپتان کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔ محمد رضوان سابق کپتان شاہین آفریدی کے ساتھ بھی نائب کپتان کے طور پر کھیلے تھے مگر وہ تجربہ بری طرح ناکام رہا تھا جس کے بعد شاہین آفریدی سے کپتانی لے کر بابر کے سپرد کردی گئی تھی ۔
واضح رہے کہ بیٹر محمد رضوان نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری ٹی ٹوئنٹی میچ میں عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے، رضوان نے 19 واں رن لے کر 3000 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز مکمل کیے۔ رضوان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 3000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے، پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر نے 79 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔محمد رضوان نے ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا مشترکہ ریکارڈ توڑا ہے۔ بابر اعظم اور ویرات کوہلی نے 81، 81 اننگز میں 3000 ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کیے تھے۔