جب سے 8 فروری کا الیکشن ہوا ہے اس وقت سے لے کر اج تک بلوچستان اسمبلی کی کابینہ نہیں بنائی جاسکی تھی اور یہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے درمیان ڈیڈ لاک پیدا کررہی تھی مگر اب 70 روز بعد یہ نامکمل مرحلہ بھی مکمل ہوہی گیا اور بلوچستان کے 14 ممبران صوبائی اسمبلی کابینہ کا حصہ بن گئے –
بلوچستان کی 14رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، گورنر بلوچستان نے وزراء سے حلف لیا۔نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز “کے مطابق بلوچستان کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی،گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے وزراء سے حلف لیا،
پیپلزپارٹی اور (ن )لیگ کے 6،6اراکین نے حلف اٹھایا،بلوچستان عوامی پارٹی کے 2اراکین نے بھی حلف اٹھایا،حلف اٹھانے والوں میں صادق عمرانی، علی مدد جتک، ظہور بلیدی، نور محمد دمڑ، سردار فیصل جمالی، سرفراز ڈومکی،عبدالرحمان کھیتران، سلیم کھوسہ، عاصم کرد گیلو، بخت کاکڑ، طارق مگسی شامل تھے۔شعیب نوشیروانی، راحیلہ درانی اور ضیا ءلانگو نے بھی حلف اٹھا لیا۔تاہم جے یو آئی نے ابھی تھ حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ نہیں کیا اب دیکھنا یہ ہے کہ انے والے دنوں میں مولانا خان کے ساتھ احتجاج میں نظر آتے ہیں یا حکمران جماعت کے ساتھ کابینہ میں –