بااثر ڈچ عوامی شخصیت، گلوکار، اداکار و ماڈل ڈونی رولوِنک بھی دین محمدی سے متاثتر ہوکر اللہ کے نزدیک پسندیدہ ترین دین اسلام میں داخل ہوگئے ۔ 26 سالہ نوجوان ڈچ اداکار ڈونی رولوِنک نے 4 روز قبل 19 اپریل کو ایک مسجد میں اسلام قبول کیا ہے۔ڈونی رولوِنک کی اسلام قبول کرتے ہوئے کی ویڈیو بھی انسٹاگرام پر وائرل ہے۔ رولوِنک نے اپنے ایک انسٹاگرام ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ بہت سے لوگوں نے یہ دیکھا ہے کہ میرا کل ایک خاص دن تھا۔‘رولوِنگ نے مزید کہا کہ ’اس لمحے کی تصاویر آن لائن پوسٹ کی گئیں اور اسے میڈیا میں بڑے پیمانے پر رپورٹ کیا گیا، جب میں لوگوں کے ایک بڑے گروپ کی موجودگی میں ایسا کر رہا تھا۔‘واضح رہے کہ 2022ء میں اداکار رولوِنگ ڈونی ایک فٹنس کی ویڈیو شوٹنگ کے دوران بری طرح زخمی ہو گئے تھے، ان کی پانچ پسلیاں ٹوٹی تھیں اور پھیپھڑے بھی متاثر ہوئے تھے، اسی سال ان میں کینسر کی بھی تشخیص سامنے آئی تھی جس کے بعد انہیں دنیا کے مزاہب کے بارے مین پڑھنے اور تحقیق کرنے کا وقت ملا اور پھر انھون نے ان مین سے دین اسلام کا انتخاب کرلیا – ۔ڈونی آج کل دبئی میں موجود ہیں، گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ڈونی نے مسجدوں کا دورہ بھی کیا ہے جس کی ویڈیو وہ اپنے انسٹاگرام پر شیئر کر رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے حال ہی میں آنے والے رمضان کے ماہ کا بھی بھرپور اہتمام کیا تھا اور قرآن پڑھا تھا۔واضح رہے کہ پیو ریسرچ سینٹر (Pew Research Centre) ایک تحقیق کے مطابق اسلام دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب بن گیا ہے۔اور اس کی خاص بات یہ ہے کہ عام افراد کے ساتھ ساتھ دنیا کی معروف ترین شخصیات دائرہ اسلام میں داخل ہورہی ہیں جس کے بعد ان کے فینز بھی اسلام کا مطالعہ کرنے لگے ہیں -اور پھر پورے پورے خاندان اس دین کو اپنا رہے ہیں –
نیدر لینڈ کے گلوکار و اداکار ڈونی رولوِنک نے اسلام قبول کر لیا
TAGGED:
دین اسلام, ڈچ گلوکار, ڈونی رولوِنک, قبولیت, میڈیا اعلان
Sign Up For Daily Newsletter
Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Leave a comment
Leave a comment
Stay Connected
- Advertisement -