حکومت پاکستان نے رمضان المبارک میں غریب عوام میں کروڑوں کی تعداد میں مفت آٹے کے تھیلے تقسیم کیے تھے مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں بڑے گھپلے سامنے آنے شروع ہوگئے ہیں جو آنے والے وقت میں حکومت کے لیے گلے کی ہڈی بن سکتے ہیں- نیوز چینلز کی خبروں کے مطابق پنجاب میں مفت آٹا سکیم میں بڑے گھپلے سامنے آ گئے، لاکھوں تھیلوں کی جعلی تقسیم اور بوگس رسیدیں بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔پنجاب حکومت نے رمضان المبارک میں صوبے بھر میں 4 کروڑ 50 لاکھ مفت آٹے کے تھیلے تقسیم کئے گئے جس کے حوالے سے نیب کی تحقیقات جاری ہیں۔
مفت آٹا سکیم میں بڑے گھپلے لاکھوں تھیلوں کی جعلی تقسیم بوگس رسیدیں بنانے کا انکشافhttps://t.co/dbLs0d8KvJ
— ModXpress (@ModXpresss) June 5, 2023
اطلاعات کے مطابق زیادہ گھپلے رحیم یار خان، راجن پور لیہ ،لاہور اور راولپنڈی سے رپورٹ ہوئے ہیں -جن میں میں لاکھوں تھیلوں کی مبینہ بوگس تقسیم کا معاملہ سامنے آیا ہے، فلور ملوں کے پاس 2 لاکھ تھیلوں کی فراہمی کی ضلعی انتظامیہ رسیدیں موجود نہیں ہیں۔ لاہور میں ماڈل ٹاؤن تحصیل میں فلور ملز نے 25 ہزار 500 تھیلوں کی بوگس رسیدیں بنائی ہیں۔
پنجاب میں مفت آٹا سکیم میں بڑے گھپلے سامنے آ گئے،رحیم یار خان، راجن پور,لیہ میں لاکھوں تھیلوں کی مبینہ بوگس تقسیم کا معاملہ سامنے آیا,فلور ملوں کے پاس 2 لاکھ تھیلوں کی فراہمی کی ضلعی انتظامیہ رسیدیں موجود نہیں#PFMA #flour #wheat #Punjab #PakistanUnderFacism pic.twitter.com/kpz9NMaAUM
— Imran Sohail (@ImranSohail0101) June 5, 2023
ایس او پیز میں طے تھا کہ جو آٹے کے تھیلے تقسیم ہوں گے، ضلعی انتظامیہ رسیدیں فراہم کرے گی۔ راولپنڈی میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 50 ہزار تھیلوں کی تقسیم کو مشکوک قرار دیا گیا ہے۔ راجن پور میں ایک لاکھ سے زائد آٹے کے تھیلوں کا معاملہ بھی مشکوک ہے، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راجن پور نے ڈپٹی کمشنر راجن پور اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر رحیم یار خان کو خط میں کہا ہے کہ تھیلے فراہم ہی نہیں کئے گئے لہذا ان کے عوض سرکاری گندم جاری نہ کی جائے- اس کے علاوہ بہت سے تھیلے ایسے بھی ہیں جو دکانوں پر فروخت کیے گئے جن کی ویڈیوز موجوود ہیں .