تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے ایک بار پھر اپنی حکومت گرانے کی سازش کے بارے میں ہونے والی سازش پر کھل کر بات کی -انھوں نے اپنے دورہ روس کا تزکرہ بھی کیا -کپتان کا کہنا تھا کہ ہم نے روس سے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کی ، دورہ روس میں ہم نے بھارت کی طرح سستا تیل لینے کی بات کی،میں نے صدر پیوٹن سے طے کرلیا تھا 30 فیصد سستا تیل دیں لیں گے،یہاں واپس آیا تو ہمارے سابق آرمی چیف نے کہاروس کے یوکرین پر حملے کے اقدام کی مذمت کرو،میں نے کہاکہ بھارت نے تو کوئی مذمت نہیں کی۔
آئین کہتا ہے کہ نوے دن میں الیکشن ہوں لیکن یہ سب ملکر کہہ رہے ہیں کہ الیکشن نہیں ہونگے۔ عمران خان pic.twitter.com/BWpyvUGbnl
— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) February 13, 2023
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے،یہا ں طاقتور لوگوں کو این آر او مل جاتا ہے،کیا کبھی سنا ہے مغرب میں کسی کو این آر او ملا ہو؟،باہر بڑے چوروں پر ہاتھ ڈالا جاتا ہے اس لئے وہ ملک ترقی کرتے ہیں، سنگاپور میں قانون کی حکمرانی پر عمل کرکے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا گیا، انصاف قائم نہ کرنے والا ملک ترقی نہیں کر سکتا،قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت نہیں آ سکتی۔
غلام صرف اچھا غلام ہی بن سکتا ہےاس کے اندر اپنا کچھ کرنے کی صلاحیت ختم ہوجاتی ہے۔ چیئرمین عمران خان pic.twitter.com/5boI6nKEGd
— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) February 13, 2023
چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ قانون کہتاہے 90 دن میں الیکشن کراﺅ ،یہ کہتے ہیں انتخابات کرانے کیلئے پیسے نہیں ہیں ، عمران خان کاکہناتھا کہ ہم اپنے ملک کے لوگوں کیلئے خارجہ پالیسی بناتے ہیں، جب تک آپ خارجہ پالیسی دوسروں کیلئے بناتے ہیں آپ آزادنہیں ہو سکتے،ہم نے ڈالروں کیلئے اپنے لوگوں کو قربان کر دیا،ہم نے روس سے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کی ، ہماری کوشش تھی روس سے سستی گندم لیں،ہم نے روس سے سستے تیل کی بات کی، لیکن روس اور یوکرین کی لڑائی سے تیل کی قیمتیں اوپر چلی گئیں، عمران خان نے حکومت کی ناقص کاکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کبھی بھی ہمارے ریزرو ڈالر اتنے کم نہیں ہوئے جتنے آج ہیں ۔انھوں نے ایک بار پھر دھمکی دی کہ اگر الیکشن میں تاخیر ہوئی تو جیل بھرو تحریک کا آغاز کریں گے مگر اس سے ملک میں حالات اتنے خراب ہوجائیں گے کہ اس حکومت کا چلنا ناممکن ہوجائے گا –