لوگوں کو دوسروں کی بیویاں پسند اجانا تو معمول کی بات ہے مگر کبھی آپ نے یہ سنا کہ دو کھلاڑیوں کو ایک دوسسرے کی بیگمات اتنی پسند آجائیں کہ وہ اس بات پر راضی ہوجائیں کہ میری بیوی سے تم شادی کرلو اور تمہاری بیوی کو میں اپنی شریک حیات بنا لیتا ہوں – بیس بال کے دو امریکی کھلاڑی فریٹز پیٹرسن اور مائیک کیکچ 1972ءمیں اپنی بیویوں کے ہمراہ ایک باربی کیو پارٹی میں شریک ہوئے جہاں ان دونوں کو ایک دوسرے کی بیوی پسند آ گئی اور دونوں نے قانونی طور پر بیویاں آپس میں تبدیل کر لیں۔
رپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں کے لیے اس باربی کیو پارٹی کا اہتمام نیویارک پوسٹ کے سپورٹس رائٹر مورے ایلن نے کیا تھا۔ پیٹرسن نے بیویاں تبدیل کرنے کے بعد اس معاملے پر بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ”ہم پارٹی ختم ہونے کے بعد اپنی اپنی کار میں نکلے لیکن غیرارادی طور پر گلی میں ہم نے آگے پیچھے اپنی گاڑیاں روک دیں۔ میں نے اپنی بیوی میرلین سے کہا کہ تم مائیک کے ساتھ گاڑی میں کیوں نہیں بیٹھ جاتیں اور میں اس کی بیوی سوزان کو اپنے ساتھ بٹھا لیتا ہوں حیران کن طور پر دونوں خواتین نے بھی اپنے شوہروں کی بات مان لی اور یوں وہ دوسرے کی بیوی کے ساتھ گھر چلے گئے اس کے بعدانھوں نے اس عمل کو کئی بار دہرایا اور محسوس کیا کہ دوسرے شخص کی بیوی کی کیمسٹری ان کے ساتھ زیادہ میچ کررہی ہے اس لیے انھوں نے فیصلہ کیا کہ یہ کام مستقل طور پر ہی کرلیا جائے کیونکہ وہ ایک دوسرے کی بیویوں کی محبت میں گرفتار ہو چکے تھے اور وہ بھی اسی طرح ان سے محبت کرنے لگی تھیں۔ “ رپورٹ کے مطابق بعد ازاں ان دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کی بیویوں کے ساتھ باقاعدہ شادی کر لی اور اکٹھے رہنے لگے۔پیٹرسن اور سوزان اب بھی شادی شدہ ہیں اور اکٹھے رہتے ہیں تاہم مائیک اور میرلین کی کافی عرصہ پہلے طلاق ہو چکی ہے۔لگتا ہے کہ میریلن کو کوئی تیسرا شخص پسند اگیا ہے مگر تیسرے شخص کی بیوی مائیک کی بیوی پر آمادہ نہیں ہوئی ہوگی –
بیس بال کھلاڑیوں نے ایک دوسسرے کی بیویوں سے شادی کرلی
Leave a comment
Leave a comment